مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابا ت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود پر تشدد واقعات میں 5 ماؤ نواز باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران بیجاپور میں سکیو رٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 ماؤ نواز باغی ہلاک ہوگئے جبکہ سکما میں پولنگ سے واپس لوٹ رہی ٹیم کو بھی ماؤ باغیوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ضلع بیجاپور کے پامیڑ تھانہ علاقے میں پولیس اور نکسلی ماؤ باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 5 سکیو رٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابا ت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود پر تشدد واقعات میں 5 ماؤ نواز باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1885642
آپ کا تبصرہ